ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا کی کامیاب حکمت عملی ۔ بیلور گرام پنچایت صدر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ہوگئی ناکام 

سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا کی کامیاب حکمت عملی ۔ بیلور گرام پنچایت صدر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ہوگئی ناکام 

Thu, 28 Feb 2019 14:18:43    S.O. News Service

بھٹکل یکم مارچ (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے بیلور گرام پنچایت صدر منجو ناتھ نائک کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا کی کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے تیسری مرتبہ بھی ناکام ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل دو مرتبہ منکال وئیدیا کے قریبی اور کانگریسی لیڈر منجو ناتھ نائک کے خلاف بی جے پی والوں نے عدم اعتماد کی تحریک لانے کی کوشش کی تھی، جس کے بعد منجوناتھ نے عدالت کا درواز ہ کھٹکھٹایا تھا اور انہیں وہاں سے راحت ملی تھی۔ اب حکومت کی طرف سے گرام پنچایت صدر اور نائب صدر کے عہدے کے لئے جو نئی پالیسی بنائی گئی ہے اس کی بنیاد پر بی جے پی کے دس اراکین نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر سے درخواست کی تھی کہ انہیں بیلور گرام پنچایت کے صدر منجو ناتھ نائک عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کا موقع دیا جائے۔

بدھ کے دن بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا کی موجودگی میں گرام پنچایت کی میٹنگ منعقد کی گئی اور عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی۔لیکن اس تحریک کو پاس کرنے کے لئے 16اراکین والی گرام پنچایت میں دو تہائی یعنی11 اراکین کی حمایت ضروری تھی۔لیکن بتایا جاتا ہے کہ سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیااور اے پی ایم سی صدر گوپال نائک کی کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے کئی اراکین اجلاس سے غیر حاضر رہے اور مخالفین کو عدم اعتماد کی تحریک منظور کروانے میں ناکامی ہوئی۔

معلوم ہوا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہونے کے بعد منکال وئیدیا کے گھر پرکانگریس پارٹی کے لیڈروں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی۔ اس موقع پر ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر،سندھو بھاسکر نائک ، اے پی ایم سی صدر گوپال نائک اور دیگر بہت سے لیڈران موجود تھے۔


Share: